پاکستان
01 مئی ، 2015

کراچی: کلفٹن انڈرپاس،فلائی اوورکا بحریہ ٹاؤن کے کارپینٹر نے افتتاح کیا

کراچی: کلفٹن انڈرپاس،فلائی اوورکا بحریہ ٹاؤن کے کارپینٹر نے افتتاح کیا

کراچی........کلفٹن کراچی میں عبدالله شاہ غازی کے مزار کے سامنے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بنائے گئے انڈر پاس اور فلائی اوور کا افتتاح کردیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے منصوبے کا افتتاح بحریہ ٹاؤن انڈرپاس پراجیکٹ پرکام کرنیوالے70سالہ کارپینٹر غلام جیلانی کے ہاتھوں سے کروایا اور اس موقع پر غلام جیلانی اور ان کے پورے خاندان کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔تقریب میں ایڈمنسٹریٹرکراچی شعیب صدیقی بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں انڈر پاس کا خواب دیکھا تھا، ہمارے ہر پروجیکٹ کا افتتاح وہاں کے مزدور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس پروجیکٹ کا تمام کام کیا ہے،اللہ تعالیٰ مصطفیٰ کمال کو زندگی عطا فرمائے۔ملک ریاض نے مزید کہا کہ میں ان ججز صاحبان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے 6ماہ بعد اجازت دی، سرمایاکاروں سے درخواست کروں گا کہ ملک میں سرمایا کاری کریں، پاکستان دنیا کا سب سے غیر ترقی یافتہ ملک ہے، تاجروں سے درخواست کرتا ہوں باہر جانےکےبجائےملک میں سرمایہ لگائیں،سرمایاکار پاکستان کےلیے سوچناشروع کریں۔ملک ریاض کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2سال میں پاکستان امریکااوریورپ کی طرح ہوسکتاہے،کراچی میں بننے والا یہ بڑا پروجیکٹ انڈر پاس اور فلائی اوور پر مشتمل ہے، جس پرڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔اس سے قبل اس جگہ پر اکثر ٹریفک جام رہتا تھا اور لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔ فلائی اوور اور انڈر پاس کے افتتاح کے بعد عوام کی یہ پریشانی دور ہوجائے گی۔

مزید خبریں :