Geo News
Geo News

پاکستان
08 مئی ، 2012

پشاور: آرمی چیف کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پر اظہار اطمینان

پشاور: آرمی چیف کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پر اظہار اطمینان

پشاور … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مقامی آبادی کو نقصانات کم سے کم ہونے چاہئیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز اور متاثرہ علاقوں میں تعلیم، اقتصادی ترقی اور تعمیر نو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں مقامی آبادی کے جانی و مالی نقصانات کم سے کم ہونے چاہئیں۔ بعد میں آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا اور آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔ انہوں نے فوجی جوانوں کی جرأت و بہادری اور مقامی آبادی کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ آرمی چیف نے پشاور کینٹ میں قائم شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

مزید خبریں :