پاکستان
09 مئی ، 2012

سیاستدانوں میں رقم کی تقسیم، اسد درانی ذمہ دار ہیں، اسلم بیگ

سیاستدانوں میں رقم کی تقسیم، اسد درانی ذمہ دار ہیں، اسلم بیگ

اسلام آباد… سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے ماضی میں پیپلز پارٹی مخالف سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کئے جانے کے خلاف مقدمہ میں جوابی بیان حلفی ، سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں رقوم بانٹنے کی تمام ذمہ داری سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹنٹ جنرل اسد درانی پر عائد کی ہے۔ اسلم بیگ کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کو دینے کیلئے رقوم فوج کے اکاوٴنٹ میں نہیں ، ایس آئی کے اکاوٴنٹ میں آئی اور یہ اسد درانی تھے جنہوں نے ہی اکاوٴنٹ کھلوائے اور رقوم منتقل کیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رقوم تقسیم کے معاملے پر اسد درانی نے صدارتی حکم پر عمل کیا، وہ ہی اس سارے معاملے کے مرکزی کردار ہیں، جبکہ میں کبھی بھی اکاوٴنٹ کھلوانے اور رقوم تقسیم کے معاملے میں ذمہ دار نہیں رہا، اور نہ ہی اس حوالے سے اسد درانی میں زیر اثر تھے۔

مزید خبریں :