پاکستان
12 مئی ، 2015

آج کی سماعت میں منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آ گیا، عمران خان

آج کی سماعت میں منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آ گیا، عمران خان

اسلام آباد........... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ آج جوڈیشل کمیشن کی سماعت میں منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے ، ہفتے کو این اے ایک سوبائیس پر بھی سماعت ہوگی لیکن یہ تو شروعات ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انورمحبوب کا جھوٹ سامنے آگیا ہے، جہانگیرترین کے حلقے میں ریٹرننگ افسرنے 15 ہزار اضافی بیلٹ پیپرزمانگے ، انورمحبوب نے 30 ہزار بیلٹ پیپربھجوائے، ہم نے جہانگیرترین کے حلقے کی تحقیقات کی، باقی حلقوں کا کیا حال ہوگا؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازشریف کے حلقے میں 62 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے، حامد خان کے حلقے میں 56 ہزاراضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے، ہم نےتحقیقات کی ہے 25سے30اہم حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپےگئے،مجھےبرابھلاکہاگیا،اسمبلی میں اجنبی کہاگیا،اب خواجہ سعد رفیق کس منہ سےاسمبلی جائینگے؟کمیشن کے فیصلے کو آنکھیں بند کرکے قبول کریں گے۔

مزید خبریں :