Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2015

گھوٹکی:ڈاکوئوں کیخلاف پولیس آپریشن جاری

گھوٹکی:ڈاکوئوں کیخلاف پولیس آپریشن جاری

گھوٹکی.......گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکووں کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ڈاکوؤں کی جانب سے جدید اسلحے کے استعمال سے متعلق اعلی عسکری قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔گھوٹکی میں جاری آپریشن میں پولیس کو گڈو شر کی پناہ گاہ ختم کرنے میں اب تک کامیابی نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو آرپی جی اور روسی راکٹ لانچر استعمال کر رہے ہیں۔ ڈاکوؤں کے زیر استعمال غیر ملکی اسلحہ پولیس کے اسلحے سے 10 گناہ طاقت ور ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلی سندھ نے اعلی عسکری قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :