Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2015

سندھ اسمبلی :مسلم لیگ فنکشنل اور پی پی اراکان میں شدید جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی :مسلم لیگ فنکشنل اور پی پی اراکان میں شدید جملوں کا تبادلہ

کراچی .......سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلز پارٹی رہنماوں کے درمیان شدید جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا، بحث بڑھنے پر اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اس وقت مچھلی بازار بن گیا جب مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی نے ایوان میں صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کی منظر عام پر آنے والے وڈیو کلپ کا تذکرہ کرتے ہوئے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیرتعلیم کا ضمیرسوگیا ہے، وڈیومیں وہ جس محفل میں بیٹھے ہیں، اس پر آرٹیکل 62,63 کیوں نہیں لگایا گیا۔ نصرت سحرعباسی نے مذکورہ ویڈیو پر وزیر تعلیم سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ گذشتہ 26 برس میں فنکشنل لیگ 16 برس اقتدارمیں رہی، تعلقہ نارا کی 36 ہزارایکٹر اراضی جعلی کھاتے بناکراپنے نام کی گئی، ساون گیس فیلڈ سے دو کروڑماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے، جوکراچی کے دہشتگردوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ فنکشنل لیگ کی بھتہ خوری کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما ایوان میں کھڑے ہوکر احتجاج کرتے رہے، جس پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے اپنے خلاف سچی باتیں سننے کوتیارنہیں۔ بعدازاں چیئرمین اسمبلی مراد علی شاہ نے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :