پاکستان
10 مئی ، 2012

ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی

ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی

نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹرخلیل چشتی کو بھارتی سپریم کورٹ نے 9 اپریل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔ ڈاکٹرچشتی 1992ء میں اپنی والدہ اوربہن بھائیوں سے ملنے بھارتی شہر اجمیر گئے تھے جہاں انہیں ایک قتل کے مقدمے میں پھنسا دیا گیا اور مقدمہ درج کر کے انہیں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ہونیوالی حالیہ ملاقات میں صدر زرداری نے ڈاکٹرخلیل چشتی کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈاکٹر خلیل چشتی کو یکم نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

مزید خبریں :