پاکستان
22 مئی ، 2015

دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ،شہباز شریف

 دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ،شہباز شریف

لاہور......وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا۔عوام ترقی اورخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کومعاف نہیں کریں گے ۔لاہورمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے ملاقات میں وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ پڑا۔عوا م نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا بھرپور اظہارکر دیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا نصب العین صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے،، آئندہ 3 برس میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔

مزید خبریں :