10 مئی ، 2012
لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کے لئے مصباح الحق کپتان اور محمد حفیظ نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے لئے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ مصباح الحق پاکستان کے بہترین کھلاڑی اور اور منجھے ہوئے کپتان ہیں،مصباح کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام فیصلوں میں مصباح سے مشاورت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو ایک ٹیم کی طرح چلنا پڑے گا۔