پاکستان
10 مئی ، 2012

پسنی میں کارروائی،180شراب کی بوتلیں برآمد

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… پاکستان کسٹمز کے عملے نے بلوچستان میں پسنی کے قریب ایک کارروائی کے دوران غیر ملکی شراب کی 180 بوتلیں اور گاڑی ضبط کرلیں۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز گڈانی اقبال بھوانہ کے مطابق غیر ملکی شراب کی یہ کھیپ ایک پک اپ میں سامان کی آڑ میں کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ پاکستان کسٹمز نے چیکنگ کے دوران شراب ضبط کرلی جبکہ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد کی گئی شراب کی مالیت دو لاکھ روپے ہے۔

مزید خبریں :