پاکستان
12 جنوری ، 2012

لاہور:نوجوان کو گھر سے بلاکر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

لاہور…لاہور کے علاقے جوہرٹاوٴن میں نوجوان کو گھر سے بلاکر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسے غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اے ون بلاک ٹاوٴن شپ کے رہائشی 23سالہ محمد عثمان کی جوہر ٹاوٴن میں ایک لڑکی سے جان پہچان تھی،لڑکی کے گھر والوں نے دو ماہ پہلے اس کا نکاح کر دیا۔لیکن لڑکی بھاگ کر عثمان کے پاس آ گئی۔ عثمان کے والدین نے لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا،لیکن عثمان کا اس سے ملنا جلنا بند نہ ہوا۔عثمان کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کے رشتے داروں نے عثمان کو بہانے سے بلایا اور ویرانے میں لے جا کر گولیاں مار دیں۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :