انٹرٹینمنٹ
24 مئی ، 2015

مجروح سلطان پوری کو بچھڑے 15 برس بیت گئے

مجروح سلطان پوری کو بچھڑے 15 برس بیت گئے

ممبئی.....24 مئی انقلابی لب و لہجے کے مالک مجروح سلطان پوری کو بچھڑے 15 برس بیت گئے۔کئی یادگار فلمی گیتوں کے خالق مجروح سلطان پوری جنہیں دنیا سے رخصت ہوئے پندرہ برس گزر گئے مگر ان کے گانے آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔انقلابی لب و لہجے کے شاعرمجروح سلطان پوری نے جب فلمی شاعری کا آغاز کیا تو اپنے ہم عصروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ مجروح سلطان پوری کےگیتوںکی مترنم شاعری اور رسیلی دھنیں بے کل دل کی صدا بن کر امر ہو گئیں۔بحیثیت ادبی شاعر آپ کا انداز منفرد تھا ہی مگربحیثیت فلمی شاعر بھی آپ کے میٹھے گیت ہرعہد میں مقبول ہوئے۔ خوبصورت شخصیت اور مہذب اطوار کے باعث مجروح سلطان پوری آج بھی اپنے پیاروں کے دل میں دھڑکن بن کر رہتے ہیں۔آر ڈی برمن ، کشو ر کما ر اور مجروح سلطان پوری کی مثلث نے بے مثال گیت تخلیق کیے۔ بھارتی فلمی شاعری پر5 دہائیوں تک مجروح سلطان پوری مکمل آن کے ساتھ چھائے رہے۔مجروح نے تقریبا ساڑے تین سو گیت گائے اور ہر گیت اپنی مثال آپ تھا۔ مجروح سلطان پوری نے بے ترتیب لفظوں کو ترنم کی مالا میں کچھ اس طرح پرویا کہ شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

مزید خبریں :