Geo News
Geo News

پاکستان
24 مئی ، 2015

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،سراج الحق نے جواب جمع کرادیا

 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،سراج الحق نے جواب جمع کرادیا

لاہور......جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرینگے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جواب میں لکھا ہے کہ انہوں نے 30مئی تک انتخابی مہم معطل کردی ہے ، ۔ 21مئی کو الیکشن کمیشن نے مردان کے نواح میںجلسہ عام سے خطاب کرنے پر امیر جماعت اسلامی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :