24 مئی ، 2015
اسلام آباد......ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ایف آئی اے نے کمپیوٹرزکی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیارکرلی۔ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں یونیورسٹیوں اور انسٹیٹیوٹ کے کمپیوٹرریکارڈ کا ذکر ہے،اب تک ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سےتیارکردہ کوئی سافٹ وئیر کسی کمپیوٹر سے نہیں ملا۔اب تک کےریکارڈ میں واضح ہےکہ راولپنڈی آفس میں صرف ڈگریوں سےمتعلق کام کیا جاتاتھا۔