10 مئی ، 2012
لندن … لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منصور اعجاز اور حسین حقانی کے ہینڈ سیٹس کی جانچ کیلئے فارنسک ماہرین کا اجلاس ہورہا ہے، حسین حقانی نے کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں امریکی شہری منصور اعجاز فارنسک ماہرین کے سامنے پیش ہوگئے جبکہ دوسری طرف امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے فارنسک ماہرین پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فارنسک ماہرین کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن میں منصور اعجاز کے ہینڈ سیٹ کافارنسک معائنہ جاری ہے۔ 2 فارنسک ماہرین منصور اعجاز اور حسین حقانی کے ہینڈ سیٹس کا جائزہ لیں گے ۔