Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
26 مئی ، 2015

بارات لے کر جائیں اب بکتر بند گاڑی میں

بارات لے کر جائیں اب بکتر بند گاڑی میں

ماسکو.......شادی کے دن کو خاص بنانے کے لئے لوگ کیاکیا جتن کرتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے روس کی ایک کمپنی نے انوکھی گاڑی متعارف کرائی ہے۔ سسرالیوں کو متاثر کرنے کے لئے کوئی لاتا ہے ہیلی کاپٹر پر بارات۔ کوئی سجاتا ہے دلہن کی طرح گاڑی۔ کوئی کرین پر لاتا ہے بارات۔ کوئی گھوڑے پر سوار ہو کر آتا ہے،تو کوئی گدھا گاڑی کو بنا لیتا ہے اپنی سواری۔ اپنی شادی پرکچھ انوکھا کرنے والوں کے لئے ماسکو کی ایک کمپنی نے انوکھی بکتر بند فوجی گاڑی متعارف کروائی ہے یعنی دولہا اب اپنی دلہن کوروایتی بگی کے بجائے بکتر بند گاڑی پر بیاہ کر لا سکے گا،تووہ حضرات جوجلد دولہا بننے والے ہیں اپنی جیبیں گرم کر لیں،کیوں کہ وہ صرف 2ہزار ڈالر ادا کراپنی دلہنیا اس بکتر بند گاڑی میں بیاہ کر لا سکتے ہیں،لیکن اس کے لئے انہیں ماسکو جانا پڑےگا۔

مزید خبریں :