Geo News
Geo News

پاکستان
27 مئی ، 2015

وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کےقومی ایکشن پلان پرعمل درآمد تیزکرنے پراتفاق کیاہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کے امور ،آپریشن ضرب عضب، متاثرین کی واپسی اور فاٹا میں تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ عسکری حکام نے فاٹا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیاب کارروائیوں اورکلیئر کرائے گئے علاقوں پربریفنگ دی۔ ذرائع کا کہناہے کہ کراچی میں شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاگیا جب کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر مؤثر اور تیز عمل درآمد پر اتفاق کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :