Geo News
Geo News

دنیا
28 مئی ، 2015

یوم تکبیر پوری امت مسلمہ کیلئے قابل فخر دن ہے :ن لیگ فرانس

یوم تکبیر پوری امت مسلمہ کیلئے قابل فخر دن ہے :ن لیگ فرانس

پیرس......رضا چوہدری......پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، جاوید اختر بٹ اور کشمیر ونگ کے صدر راجہ محمد اشفاق نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پوری امت مسلمہ سمیت پاکستانیوں کیلئے قابل فخر دن ہے کہ ایک اسلامی مملکت پاکستان کو دنیا کی ساتھیوں ایٹمی طاقت بنے کا شرف حاصل ہوا، اس طرح دنیا کی دوسری بڑی ایٹمی طاقتوں میں ساتھیوں نمبر پر وطن عزیز کا نام ابھر کر سامنے آیا۔ یوم تکبیر کے موقع پر ’’جنگ‘‘ سےگفتگوکرنے کرتے ہوئے انہوں مزید کہا کہ ملکی خالق اور سب سے بڑی جماعت جس کے قائد میاں نواز شریف ہیں ، اس نے آج کے روز تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود جرأت سے چاغی میں ایٹمی دھماکا کر کے پاکستان کا دفاع مضبوط اور مستحکم بنا دیا، اس حقیقت کو آج مخالف سیاسی جماعتوں بھی تسلیم کررہی ہیں۔ انہوں کہا کہ ملک میں جب انتخابات ہوئےخ عوام نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے اور آئندہ انتخابات میں بھی عوام اس جماعت کو ووٹ دیں گے کیونکہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ترقی ہوئی ہماری جماعت کے دور حکومت میں ہوئی، اب پاک چین معاہدہ جس کے ذریعے اربوں کی سرمایہ کاری ہوگی یہ بھی میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں :