Geo News
Geo News

پاکستان
28 مئی ، 2015

کراچی:لائنز ایریا میں گرفتاریوں کے خلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی:لائنز ایریا میں گرفتاریوں کے خلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی........کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں گرفتاریوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے سگنل فری کوریڈور پر احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے کوریڈور تھری کے دونوں اطراف کی سڑک بند کردی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے ایمپریس مارکیٹ سےآنےوالا ٹریفک ایم اےجناح روڈ کی طرف موڑا جارہا ہے،جبکہ پیپلزچورنگی سے ٹریفک کو نمائش اور شاہراہ قائدین کی جانب موڑا جارہا ہے۔

مزید خبریں :