Geo News
Geo News

پاکستان
10 مئی ، 2012

پاک بھارت تجارت کیلئے امن کی آشا نے اہم کردار ادا کیا، خرم دستگیر

پاک بھارت تجارت کیلئے امن کی آشا نے اہم کردار ادا کیا، خرم دستگیر

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے سربراہ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے ” امن کی آشا“ نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ، کشیدگی اور تنازعات کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان، تجارت میں پیشرفت بھی تاریخی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2013ء سے سیفٹا، کی سہولیات بھارت کیلئے بھی لاگو ہوجائیں گی جس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تجارت میں توازن چاہتا ہے۔ اجلاس میں وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری فضل عباس میکن نے کہا کہ بھارت سے اب 1208 اشیاء کے علاوہ دیگر تمام اشیاء منگوائی جاسکتی ہیں جبکہ 963 اشیاء حساس اشیاء کی فہرست میں شامل ہیں جو زیادہ ٹیکس ادا کرکے لائی جاسکتی ہیں۔ کمیٹی کے اراکین نے بھارت سے تجارت کے ملکی معیشت پر اثرات اور پسندیدہ ترین ملک کے درجے پر تفصیلات طلب کرلیں۔ چیئرمین ٹی ڈی اے پی نے دہلی میں پاکستان لائف اسٹائل نمائش کی تفصیلات پربریفنگ دی۔

مزید خبریں :