Geo News
Geo News

پاکستان
29 مئی ، 2015

منڈی بہاءالدین :بجلی کے میٹر میں لگی آگ سے گھر تباہ

منڈی بہاءالدین :بجلی کے میٹر میں لگی آگ سے گھر تباہ

منڈی بہائو الدین ......منڈی بہاؤالدین کےعلاقہ موضع دھوری میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے 33 افراد پر مشتمل خاندان کو بے گھر کردیا۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امداد کی اپیل کردی ہے۔متاثرہ خاندان کے سربراہ گل زادہ خان کا کہنا ہے کہ بجلی کے میٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے کیوجہ سے آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔گھر جلنے کے بعد 33افراد پر مشتمل خاندان کھلے آسمان تلے شامیانہ لگا کررہنے پر مجبور ہوگیا ہے۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی مدد کریں۔

مزید خبریں :