29 مئی ، 2015
سائوپالو ......برازیل میں ایک شخص نے والدین کے انتقال کے بعد پورے گھر کو اسکیٹ پارک ڈریم ہائوس میں تبدیل کردیا اور اسکیٹ بورڈنگ کا بچپن کا خواب پورا کر لیا۔اسکیٹ بورڈنگ 31 سالہ اینسیلموارودا ( Anselmo Arruda ) کے بچپن کا خواب تھا، لیکن جوانی میں والدین کے انتقال کے بعد تنہا ہو گیا۔ جس کے بعد وہ ساحلی شہر سائو پالو میں اسی گھر منتقل ہوگیا، جہاں اس کے والدین گرمیوں میں رہا کرتے تھے ۔ لیکن ایک دن اس نے سوچا کہ اتنے بڑے گھر میں اکیلا رہ کر کیا کریگا۔ اپنی تنہائی اور غم دور کرنے کیلئے اس نے گھر سے سامان ہٹا دئیے ، اور آہستہ آہستہ پورے گھر کو اسکیٹ بورڈ ڈریم ہائوس میں تبدیل کر دیا۔ گھر کے درو دیوار کو خوبصورت پینٹنگز سے سجا دیا۔ آج اس کا گھر ایک کمیونٹی اور کلچرل سینٹر بن گیا ہے، جہاں شہر بھر سے لوگ آتے ہیں اور اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہیں۔ اسکیٹرز اور موسیقاروں سمیت دیگر آرٹسٹ بھی یہاں مجمع لگاتے ہیں۔