29 مئی ، 2015
اسلام آباد .....بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکوکی وزیراعظم ہائوس آمد پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔وزیراعظم ہائوس آمد پر نوازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا ،بیلاروس کے صدر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اورگارڈ آف آنرپیش کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ صدر الیگزینڈر لوکا شینکوصدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں ۔قبل ازیں انہوں نے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی،اس دوران باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔گفتگو میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے، آپریشن ضرب عضب تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہیگا۔