29 مئی ، 2015
اسلام آباد .....ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا ،جبکہ چاروں صوبوں میں کہیں گرمی زیادہ ہے تو کہیں کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر جاری ہے ، پنجاب کے شہروں میں موسم گرم ہونے کے ساتھ خشک بھی ہے جبکہ بلوچستان کے کچھ مقامات پر گزشتہ روز کی بارش سے تھوڑی بہت گرمی میں کمی آئی ہے ۔ گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر موسم آج بھی آبر آلود ہے ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ،بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ،سکھر، لاڑکانہ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوا ؤں اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔