31 مئی ، 2015
کراچی ..... کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رشید آباد ،ملیر ،کورنگی ،نگینہ اسکوائر حیدر ی سے گرفتار کئے گئے 8ملزمان میں سیاسی جماعت کے بھتا خور بھی شامل ہیں۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ گرفتار ملزمان حیدری مارکیٹ میں رمضان سے قبل زکوۃ کی پرچیاں تقسیم کررہے تھے۔