کھیل
31 مئی ، 2015

تیسرا ون ڈے: پاکستان کازمبابوےکوجیت کیلئے297رنز کا ہدف

 تیسرا ون ڈے: پاکستان کازمبابوےکوجیت کیلئے297رنز کا ہدف

لاہور .....پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو میچ میں فتح کےلئے999رنزکا ہدف دیا ہے،پاکستان کے محمد حفیظ80اور بابر اعظم 54رنز بناکر نمایاں رہے،جبکہ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے کا ٹاس پاکستانی کپتان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور115رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اس اسکور پر اظہر علی46رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے،دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ تھے جنہوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے80رنز کی اننگ کھیلی۔بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا اوراسد شفیق16،شعیب ملک3 ،حماد اعظم4بناکر پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا54رنز کی اچھی اننگ کھیلی،ان کے سرفراز25،انور علی37رنز بنا کربنا کر قابل ذکر رہے۔اس طرح پاکستان نے مقررہ50اوورز میں9وکٹ پر296رنز کا مجموعہ تر تیب دیا اور زمبابوے کو میچ میں فتح کےلئے297رنزکا ہدف دیا ہے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے تین اور کرس پوفو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پاکستان کو سیریز میںدو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ زمبابوے اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔

مزید خبریں :