31 مئی ، 2015
اسلام آباد............ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک میں دھرنے اور یلغار کی سیاست کو فروغ دیا، ظاہر ہو گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، عمران خان عوام کی سیاست کرتے تو عوام کی جانب سے مثبت جواب ملتا۔ اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےصوبائی وزرا،ارکان اسمبلی اوررہنمابیلٹ باکس ہتھیانے میں مصروف رہے، عمران خان نے کارکنوں کی طاقت کے زور پر اقتدار چھیننے کی تربیت کی ہے، عمران خان نے 25 فیصد جبکہ باقی جماعتوں نے 75 فیصد ووٹ لیے۔