پاکستان
01 جون ، 2015

حافظ آباد :جہیز نہ لانے پر پہلے روز ہی دلہن کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا گیا

حافظ آباد :جہیز نہ لانے پر پہلے روز ہی دلہن کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا گیا

حافظ آباد......جہیز ایک لعنت ہے اور ہمارے معاشرے میں آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں،جس میں جہیز نہ لانے پر دلہن ظلم کا نشانہ بنتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی نئی نویلی دلہن کے ساتھ پیش آیا۔ اس نئی نویلی دلہن کےہاتھوں پر لگی مہندی کا رنگ ابھی پھیکا بھی نہیں ہوا تھا کہ اس کے سسرالیوں نے رنگ دکھانا شروع کردیا۔ حافظ آباد کے علاقے قادر آباد سے تعلق رکھنے والی آسیہ کے والدین نے بہت سے ارمانوں کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کی،لیکن شادی کے صرف ایک ہی دن بعد آسیہ کو جہیز ساتھ نہ لانے کی سزا دی گئی۔ آسیہ کے شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر انسانیت کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے ناصرف اس کے سر کے بال کاٹے بلکہ کرنٹ اور ڈنڈے سے وار بھی کیا۔ اس افسوس ناک واقعے کے بعد دلہن کے رشتہ داروں نے گوجرانوالہ روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی۔ آسیہ کے بھائی کی طرف سے گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں تحریری درخواست دی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ آسیہ پر جہیز نہ لانے پر اس کے خاوند اور سسرالیوں نے تشدد کیا ہے۔

مزید خبریں :