02 جون ، 2015
پشاور......پشاورکے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پولیس نے ایک مغوی بازیاب کرکے2 اغواء کارگرفتارکرلئے ہیں۔ ایس ایس پی آُپریشنز پشاورڈاکٹرمیاں سعید نے جیونیوز کوبتایا کہ کاروائی پولیس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ نے کی۔ انہو ں نے بتایا کہ ایک مغوی اسد اللہ کو بازیاب کرایاگیا،جسے چند روز قبل پشاور سے اغواء کیاگیاتھا۔ ایس ایس پی آپریشنز نےبتایا کہ موقع پر ہی2 اغواء کاروں کو گرفتارکیاگیا ہے ، جو ایک کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغوی کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیاگیاتھا۔