Geo News
Geo News

پاکستان
02 جون ، 2015

میا ں افتخار حسین درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد رہا

میا ں افتخار حسین درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد رہا

نوشہرہ ......اے این پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کو سب جیل پولیس ریسٹ ہائوس سے رہا کردیا گیا ہے۔ان کی رہائی کے احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے تھے جس کا حکم سب جیل بھیجنے پر ان کی رہائی عمل میں آئی ۔رہائی پر میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر نےکہا کہ مخالفین وزیراعلیٰ سے رابطے میں رہے،صوبائی حکومت کا مجھے رہا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،ان کے رویے پر افسوس ہوا۔ میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سے مخالفین کے رابطوں کی تفتیش ہونی چاہیے،میرے خلاف بڑی خطرناک ایف آئی درج کی گئی ،یہ تو مقتول کا والد میرے لئے رحمت کا فرشتہ بن کر آیا ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شہید بیٹے کے مجرم کو معاف کرنے والا باپ ہوں ،4گھنٹے ہجوم کے نرغے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا ۔

مزید خبریں :