Geo News
Geo News

دنیا
02 جون ، 2015

بھارت: گرمی سے مرنیوالوں کی تعداد2ہزار300تک پہنچ گئی

بھارت: گرمی سے مرنیوالوں کی تعداد2ہزار300تک پہنچ گئی

نئی دہلی ......بھارت میں گرمی کی حالیہ لہر کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 2 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی ہے۔بھارت کی مختلف ریاستیں ان دنوں شدید گرمی اور لُو کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست آندھرا پردیش میں گرمی سے اب تک 1 ہزار 7 سو 19 افراد، تلنگانہ میں 5 سو 85 اوراڑیسہ میں 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گرمی سے بے حال شہری مون سون بارشوں کے منتظر ہیں ، تاہم اس ہفتے بھی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :