Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
02 جون ، 2015

احمد آباد: ودیا بالن کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

احمد آباد: ودیا بالن کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

احمد آباد .....بھارتی سنیما کیلئے شاندار خدمات پر اداکارہ ودیا بالن کو احمد آباد کی ایک یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے ۔رائے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہربین اروڑاکا کہنا ہے کہ ودیا بالن نے سلور اسکرین پرایسی مضبوط خواتین کے کردار اداکئے جو نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ یہ ڈگری انہیں اس وقت دی جارہی ہے جب انہوں نے بھارتی سینما میں 10 برس مکمل کر لئے ہیں اور اِس بات نے ان کی خوشی بڑھادی ہے ،ودیا بالن کی آنے والی فلم"ہماری ادھوری کہانی " ہے جس میں وہ ایک بار پھر عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئینگی۔

مزید خبریں :