انٹرٹینمنٹ
03 جون ، 2015

پاپ سنگر اینرک اِگلیسیاس کو ڈرون سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

پاپ سنگر اینرک اِگلیسیاس کو ڈرون سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

میکسیکو سٹی......نامور پاپ سنگر اینرک اِگلیسیاس کو لائیو شو کے دوران ڈرون کیمرے سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی۔ ہسپانوی پاپ اسٹار اینرک اِگلیسیاس کو لائیو میوزیکل شو کے دوران پر فارم کرتے ہوئے ڈرون سے چھیڑ چھاڑ اتنی مہنگی پڑ گئی کہ اپنی انگلیاں کٹوا بیٹھے۔ میکسیکو میں رنگارنگ میوزکل شو اپنے عروج پر تھا کہ لائیو شو کے دوران اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی پاپ اسٹار اینرک نے ریکارڈنگ کرتے ہوئے ڈرون سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرون کے تیز دھار پروں نے پاپ ا سٹار کے ہاتھ کو چیر کر رکھ دیا۔ لہولہان ہونے کے باوجود گلو کار نے اگلے 30منٹ تک شو جاری رکھا اور لہولہان ہاتھ سے شرٹ پر دل کا نشان بنادیا، جس سے ان کے مداح جھوم اٹھے۔ واضح رہے کہ اینرک پہلے بھی اپنے شوز کے دوران اس طرح کے ایڈونچرز کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔

مزید خبریں :