03 جون ، 2015
کراچی......ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے کہا ہے کہ اگلےہفتے شہرکے 4مختلف مقامات پر خواتین کو مفت ہیلمٹ بانٹے جائیں گے، اپنے فنڈز سے جتنے ہیلمٹ تقسیم کرسکے کریں گے، مخیر حضرات بھی تعاون کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ 8جون کےبعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کا چالان ہوگا۔