Geo News
Geo News

پاکستان
03 جون ، 2015

دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، شہباز شریف

دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، شہباز شریف

کراچی......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے دہشت گردی کی صورت حال پر بات چیت کی ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ کراچی پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم بجلی کی فراوانی کے لئے کوشاں ہیں، چین سے بجلی کے منصوبے کے لئے 10ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے، گورنر اور وزیر اعلی سندھ کو اسلام آباد میٹرو بس کے افتتاح کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ الیکشن میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے کے پی کے میں کیا کیاہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب پولیس سیاسی نہیں، میرٹ پر کام کرتی ہے،ایگزیکٹ کے معاملے پر بات کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایگزیکٹ کے چینل کے خلاف ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :