04 جون ، 2015
کراچی........وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت کامؤقف ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کے بعد بطورگورنر وفاق کی نمائندگی مناسب نہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سندھ کو بھی اعتماد میں لے لیاہے جبکہ نئے گورنر سندھ کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاق سے استعفے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئےمؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی مصروفیات ہیں جن کی انجام دہی کے بعد مستعفی ہو جاؤں گا۔واضح رہے کہ عنقریب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی صاحبزادی کی شادی بھی ہونے والی ہے۔