04 جون ، 2015
واشنگٹن..........انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کو لسٹ آف شیم میں شامل کیا جائے، گزشتہ سال غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 500 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔ تنظیم نے بان کی مون پر زور دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے بغیر فہرست مرتب کریں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے پاکستان میں آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنے والوں کوبھی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اقوام متحدہ کی سالانہ لسٹ آف شیم اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔