پاکستان
05 جون ، 2015

ڈسکہ : وکلاء کے قتل میں گرفتار ایس ایچ او کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ

ڈسکہ : وکلاء کے قتل میں گرفتار ایس ایچ او کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ

گوجرانوالہ .....ڈسکہ واقعے کے مرکزی ملزم اور تھانہ سٹی کے سابق ایس ایچ او شہزاد اکرم وڑائچ کو عدالت نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم سابق انسپکٹر شہزاد وڑائچ کو پیش کیاگیا ۔ ڈسکہ میں 2 وکیلوں کے قتل میں ملوث ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو مزید 7 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ گوجرانوالہ کی عدالت نے ڈسکہ واقعے کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ کو 27 مئ کو جے آئی ٹی نے ملزم کو12 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا تھا ۔ شہزاد وڑائچ کی فائرنگ سے ڈسکہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا خالد اور وکیل رہنما عرفان چوہان جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :