Geo News
Geo News

پاکستان
05 جون ، 2015

پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب 12جولائی کو کرانے کا اعلان

پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب 12جولائی کو کرانے کا اعلان

اسلام آباد .....الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 95لوئردیر میں 12جولائی کو دوبارہ ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پی کے 95لوئر دیر میں 7 مئی کو ہونے والا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیا تھا ۔اس میں الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایات موصول ہوئیں تھی ۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اب اس حلقے میں 12جولائی کو پھر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جائینگے ۔پی کے 95 لوئر دیر کی نشست امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کی بعد انکے استعفے کے باعث خالی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :