21 دسمبر ، 2011
پشاور … اپر اورکزئی ایجنسی میں فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ سے 25 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کاگو قمر میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی۔جھڑپ میں متعددسیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 25شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ شدت پسندوں کے 5ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں آج صبح مقامی مارکیٹ میں شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کر کے دھماکا کردیا جس میں مارکیٹ کا چوکیدار زخمی اور متعدد دکان تباہ ہوگئے۔