05 جون ، 2015
اسلام آباد.......میانمار میں مسلمانوں کےخلاف جاری مظالم کےخلاف جماعت اسلامی نےاسلام آبادمیں احتجاج کیااوراقوام متحدہ کےدفترمیں یادداشت جمع کرادی۔ امیرجماعت سراج الحق کاکہنا ہے کہ میانمارمیں 10 لاکھ مسلمانوں کو شہید کر دیاگیاہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میانمار کے مسلمانوں پرجاری مظالم کے خلاف اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت جمع کرائی۔ اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ میانمارمیں 10 لاکھ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ عالمی برادری اس ظلم پرخاموش ہے ،وہاں مسلمانوں کوکشتیوں میں جمع کرکےسمندرمیں پھینک دیا جاتا ہے۔