Geo News
Geo News

پاکستان
06 جون ، 2015

وزیراعلیٰ سندھ نے جیکب آباد ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے جیکب آباد ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لے لیا

کراچی .....وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی نے جیکب آباد ریلوے ٹریک دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکا قابل مذمت ہے، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلی نےکمشنر،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج اور ریسکیو کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں،ریلوے ٹریک کو فوری بحال کر کے مسافروں کو اپنی منزل پر روانہ کرنے کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :