Geo News
Geo News

پاکستان
06 جون ، 2015

پی ٹی آئی کے استعفوں پر سپریم کورٹ میں سماعت 11جون کو ہوگی

پی ٹی آئی کے استعفوں پر سپریم کورٹ میں سماعت 11جون کو ہوگی

اسلام آباد....... پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں 11 جون کوہوگی ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک نے تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل 2رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے،جو11 جون کوسماعت کریگا، تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستیں شاہد اورکزئی اور ظفرعلی شاہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں۔

مزید خبریں :