26 جنوری ، 2012
اسلام آباد… قومی سلامتی امور کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے منصور اعجاز کے لئے کیئے گئے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس 10 فروری کو طلب کرلیا ہے اور اسی تاریخ کو منصور اعجاز کو بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قومی سلامتی امور کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینٹر رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، جس میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کمیٹی کو منصوراعجاز کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات اور بلیک بیری کمپنی سے ہونے والی خط وکتابت پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز کی سیکورٹی سے متعلق آرڈر آج جاری کر دیا جائے گا۔ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی کا کہناتھا کہ بادی انظر میں منصور اعجاز کی سیکیورٹی اطمینان بخش ہے۔