Geo News
Geo News

پاکستان
07 جون ، 2015

کوئٹہ: باچاخان چوک کےقریب فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: باچاخان چوک کےقریب فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ..........کوئٹہ میں فائرنگ کےواقعہ میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔فائرنگ کاواقعہ باچاخان چوک کے قریب سرکلر روڈ پر پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے،جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمی افراد کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا،واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں،واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قرب و جوار میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نےواقعہ کا سخت سے نوٹس لے لیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دے دیا۔فائرنگ واقعہ کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :