Geo News
Geo News

کاروبار
08 جون ، 2015

بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک نے ہدایات جاری کردیں

بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک نے ہدایات جاری کردیں

کراچی .......کراچی میں سمندری طوفان کے باعث تیز ہواوں اور بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک نے بھی صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں۔ مٹی کے طوفان اور تیز ہواوں کے امکان کے سبب صارفین احتیاط برتیں۔ ترجمان کے الیکٹرک نے عوام کو خبردار کردیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام تیز ہواوں اور خصوصا ًبارشوں کے دوران بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹے ہوئے تاروں کے نزدیک نہ جائیں جبکہ گھروں کے باہر لگے ایسے درختوں کی شاخوں کو فوری طور پر کٹوا دیں جو بجلی کے تاروں کے نزدیک ہوں ۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی ممکنہ طوفان کے پیش نظر کے الیکٹرک کا عملہ سرگرم رہے گا جبکہ کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر 118 پر دی جائے۔

مزید خبریں :