09 جون ، 2015
منڈی بہاء الدین......این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ کی کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے۔منڈی بہاء الدین سے قومی اسمبلی کی نشست کا ہما مسلم لیگ ن کے سر بیٹھا تو مسلم لیگی کارکن خوشی سے نہال ہوگئے۔ کارکن مسلم لیگ کے کامیاب امیدوار ممتاز احمد تارڑ کے ڈیرے پر جمع ہوگئے ،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیااور پھول برسائے۔جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ ان کی کامیابی نواز شریف کی کامیابی ہے۔غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممتاز احمد تارڑ نے 77 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑ کو 40 ہزار 570 ووٹ پڑے۔