09 جون ، 2015
اسلام آباد.......چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ انتخابات گڑیا گڈے کا کھیل نہیں، جو کرنا ہے وہ ہم کریں گے اور دوبارہ انتخابات کرانے والوں کا علاج بھی کریں گے، دوبارہ انتخابات سے کوئی تیر نہیں مار لے گا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعلیٰ کے بھائی کی درخواست پر سماعت کےدوران کیا۔چیف الیکشن کمشنر کا یہ بھی کہنا تھاکہ بلدیاتی الیکشن والےدن خیبر پختونخوا پولیس کی آنکھیں بند تھیں، امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں نہ تھی، نوکری خدا کے ہاتھ میں ہے کسی خٹک، بنگش یا سید کے ہاتھ میں نہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس پولنگ عملے کا ساتھ دینے کے بجائے کسی اور کے ہاتھوں کھیلتی رہی۔ چیف الیکشن کمشنر نےمزیدکہاکہ خیبر پختونخوا پولیس پر فخر ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں اس نے ساتھ نہ دیا، سندھ پولیس نے این اے 246 میں اچھی کارکردگی دکھائی۔