پاکستان
09 جون ، 2015

منی لانڈرنگ کے الزام پر پی آئی اے کے 5 فضائی میزبان برطرف

منی لانڈرنگ کے الزام پر پی آئی اے کے 5 فضائی میزبان برطرف

کراچی......منی لانڈرنگ کے الزام پر پی آئی اے نے اپنے 5 فضائی میزبان برطرف کردیے ہیں۔ برطانیہ میں پی آئی اے کے 5ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصلہ برطانیہ سے ملنے والی دستاویزات کی روشنی میں کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے چوری کے 20ہزار پاؤنڈز برآمد ہوئے تھے۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کے عملے سے تقریباً 20 ہزار پاؤنڈ کی رقم برآمد ہوئی۔ ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 پر برطانوی کسٹم اور باڈرسیکیورٹی حکام نے چھاپا مارا اور عملے کے 7افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پی آئی اے کے عملے کے ارکان سے تقریباً 20 ہزار پاؤنڈ رقم برآمد ہوئی۔ عملے کے افراد میں 4 خواتین اور 3مرد شامل تھے۔ پی آئی اے کے عملے کو دہشت گردی ایکٹ 2000ء کے تحت روک کر کارروائی کی گئی۔ ضبط کیے گئے 20ہزار پاؤنڈ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ پی آئی اے کے عملے کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی کمانڈ اور بارڈر فورس نے کی۔ حراست میں لیے گئے افراد کو 8 جون کو رہا کردیا گیا ہے تاہم پی آئی اے کریو ممبر کے معاملے پر تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :