10 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں گھگر پھا ٹک کے قریب مرغیوں سے بھرےٹرک اور ہائی روف وین میں تصادم 2 سے افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گھگر پھا ٹک کے قریب مرغیوں سے بھرےٹرک اور ہائی روف وین میں تصادم ہو گیا۔ تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 بچوںاور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہو نے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔